ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

روزے کی حالت میں واک کرکے فنڈ جمع کرنیوالے 101سالہ بابا کے چرچے

datetime 12  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ میں ان دنوں 101 سالہ دبیر الاسلام نامی بنگلادیشی بابا کے چرچے ہیں جو روزے کی حالت میں واک کر کے کورونا وبا کے خلاف ہر اول دستے کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبیر الاسلام اس سے قبل گزشتہ لاک ڈاؤن کے دوران 4 لاکھ 20ہزار

ڈالرز فنڈز اکٹھا کر چکے ہیں تاہم اب 101سالہ عمر رسیدہ شخص نے دنیا بھر کو ایک نیا چیلنج پیش کیا ہے جس کے تحت دبیر الاسلام اگلے ہفتے ڈیڑھ ملین قدم چلیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 150شہر اس گلوبل واک چیلنج کا حصہ بنیں گے اور کورونا کے اقدامات کے خلاف فنڈز اکٹھا کریں گے، اس چیلنج کے تحت لوگوں کو اپنے مقامی پارک یا باغات میں چلتے ہوئے دیکھا جائے گا۔دبیر الاسلام چوہدری کے چیلنج کے تحت جمع کیا جانے والا فنڈ دنیابھر میں عالمی وبا کورونا سے متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ مہاجرین کے کیمپوں میں موجود افرادکو بھی تقسیم کیا جائے گا۔دبیر الاسلام کے صاحبزادے عتیق کا کہنا ہے کہ ‘میرے والد ہمیشہ سے ہی متحرک اور بانٹنے والی شخصیت ہیں، وہ مصیبت زدہ خاص طور پر ان افراد کے اہلخانہ جو مہلک وائرس کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں ان کی مدد کے لیے خاصے پرعزم ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…