بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

چین میں شرح آبادی 1960ء کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 12  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( آن لائن )آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین میں شرح آبادی 1960 کی دہائی کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔یعنی چین میں آبادی کے اضافے کے لیے 2015 میں ایک بچے کی پالیسی ختم کرنے کے باوجود وہاں شرح پیدائش 60 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔چین میں معمر افراد کی بڑھتی آبادی اور شرح پیدائش میں کمی سے پیدا ہونے والے خدشات کے باعث چینی حکومت نے 2015 میں ایک بچے کی پالیسی کو ختم کرتے ہوئے جوڑوں کو 2 بچوں کی

پیدائش کی اجازت دی۔اس پالیسی کا نفاذ 2016 میں ہوا تھا جس کے بعد شرح پیدائش میں اضافہ ہوا مگر بتدریج پھر کمی آنے لگی۔2019 میں چین میں 5 لاکھ 80 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جو 1961 کے بعد سب سے کم تھی جبکہ اس سے 2018 میں یہ تعداد ایک کروڑ 46 لاکھ سے زیادہ تھی۔چین کی حکومت کی جانب سے ہر دہائی میں ایک بار ہونے والی مردم شماری کے نتائج جاری کیے گئے جس کے مطابق 2020 میں مجموعی آبادی 5.38 فیصد اضافے سے ایک ارب 41 کروڑ تک پہنچ گئی۔چین میں شرح پیدائش میں اوسطاً سالانہ 0.53 فیصد اضافہ ہوا ہو جو 2000 سے 2019 میں 0.57 فیصد تھا۔ویسے شرح پیدائش میں کمی غیرتوقع نہیں بلکہ توقعات سے کچھ بہتر ہی تھی، مگر اس سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ چین میں جوڑوں میں اولاد کے حصول کے لیے دلچسپی میں کمی آئی ہے۔تاخیر سے شادیاں، زیادہ اخراجات اور دیگر عناصر شرح پیدائش میں کمی کا باعث بنے ہیں۔چین کی محکمہ شماریات کے مطابق 2020 میں ایک کروڑ 20 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوئی جو کہ 2019 کے مقابلے میں 20 لاکھ 65 ہزار کم ہے۔مجموعی طور 2019 کے مقابلے میں 2020 میں بچوں کی پیدائش میں 18 فیصد کمی آئی۔چین نے 2016 میں 2020 تک مجموعی آبادی کا ہدف ایک ارب 42 کروڑ طے کیا تھا مگر وہ حاصل نہیں کیا جاسکا۔مردم شماری میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ چین میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو 2010 تک مجموعی آبادی کا 8.9 فیصد تھی مگر اب 13.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اس عرصے میں بوں کی آبادی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کام کرنے کے قابل آبادی کی تعداد بھی مستحکم رہی۔مردم شماری کرنے والے گروپ کے نائب سربراہ ننگ جزہی نے تسلیم کیا کہ آبادی کی شرح میں معتدل اضافہ ہوا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…