اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی عوام کرونا کے خاتمے کیلئے گائے کے گوبرکا استعمال  کرنے لگے ، طبی  ماہرین کا انتباہ

datetime 12  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ڈاکٹرز نے کورونا کے خاتمے کے لیے گائے کے گوبر کے استعمال سے متعلق انتباہ جاری کردیا۔بھارتی ڈاکٹرز کے مطابق گائے کے گوبر سے کورونا کے خاتمے کے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں ہیں اس کے برعکس گائے کا گوبر مزید بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ پیدا کرسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا ایک رپورٹ کے مطابق بھارت اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے

طبی ماہرین کورونا کے متبادل علاج کے طور پر ایسے تجربوں سے متعلق بار بار خبردار کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے تجربے صحت کے مسائل سے متعلق پیچیدگیاں بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔انڈین میڈیکل ایسویسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی ٹھوس سائنسی ثبوت موجود نہیں کہ گائے کا گوبر یا پیشاب کورونا کے خلاف قوت مدافعت میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، یہ مکمل طور پر اعتقاد پر مبنی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ان مصنوعات کو سونگھنا یا جسم پر لگانا صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے، ساتھ ہی اس طریقے کے ذریعے جانوروں کی بیماریاں انسانوں میں منتقل ہونے کا بھی خدشہ پایا جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تجربہ وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کا بھی سبب بن سکتا ہے کیوں کہ اس تجربے کے ذریعے لوگوں کا گروہ ایک جگہ جمع ہوتا ہے۔بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں کچھ ہندو ہفتے میں ایک بار گائیوں کے باڑے جاتے ہیں اور اس عقیدے سے گائے کے گوبر اور پیشاب کو جسموں پر لگاتے ہیں کہ اس سے ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا یا پھر انہیں کورونا سے صحتیاب ہونے میں مدد ملے گی۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…