اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

امارات کے بعد 2 بڑے اسلامی ممالک نے بھی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )سعودیہ عرب اور عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا، بروز جمعرات کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔چاند کے حوالے سے انڈو نیشیا اور ملائشیا نےعید الفطر کی تاریخ کااعلان کر دیا ہے ۔ دونوں ممالک کی رویت ہلال کمیٹیوں نے شوال کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا جس کے بعد دونوں ممالک میں

بھی عید الفطر بروز جمعرات 13مئی کو منائی جائے گی ۔قبل ازیں سعودیہ عرب اور عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا، بروز جمعرات کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔چاند کے حوالے سے انڈو نیشیا اور ملائشیا نےعید الفطر کی تاریخ کااعلان کر دیا ہے ۔ دونوں ممالک کیرویت ہلال کمیٹیوں نے شوال کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا جس کے بعد دونوں ممالک میں بھی عید الفطر بروز جمعرات 13مئی کو منائی جائے گی ۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذی عیدالفطر 12 مئی کو نہیں ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں بدھ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ جبکہ ادھر پاکستان میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار29 کی بجائے 30روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ 12مئی کوشوال کاچاندنظرآنے کاامکان نہ ہونے کے برابرہے، شوال کے چاندکی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق29 رمضان کو نئے چاند کے نظرآنے کاامکان نہ ہونے کے برابرہے، 12مئی کوملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا،اس بار29کی بجائے30روزوں کاامکان زیادہ ہے، عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نیکا کہنا تھا کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے ہی کرنا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کواسلام آباد میں ہوگا ۔ چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ عید الفطر کے چاند کیلئے پورے ملک سے شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی اور حتمی اعلان موصول شہادتوں کے مطابق کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…