جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

مودی سرکار نے بھارتی پنجاب کو پاکستان سے آکسیجن امپورٹ کرنے سے منع کر دیا

datetime 11  مئی‬‮  2021 |

نئی دہلی(این این آئی)مودی سرکار نے بھارتی پنجاب کو پاکستان سے آکسیجن امپورٹ کرنے سے منع کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اپریل میں وفاقی حکومت کو خط لکھ کر پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر آکسیجن کی امپورٹ کی اجازت مانگی تھی۔ وفاقی حکومت نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔مودی سرکار نے ریاست پنجاب کی آکسیجن کی ضرورت پوری

کرنے کی حامی بھری تھی، جس پر تاحال عمل نہیں کیا گیا۔ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارتی پنجاب کے رہنمائوں نے پاکستان کے ساتھ آکسیجن کوریڈور قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی کے سرکاری روییا(Ruia) اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)میں آکسیجن کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے کورونا وائرس کے شکار کم سے کم 11مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ کلکٹر چھتور ایم ہری نارائنن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پیر کی شب آکسیجن سلنڈر کو دوبارہ لوڈ کرنے کے دوران آکسیجن کی فراہمی میں پانچ منٹ کے وقفہ کے سبب 11مریضوںکی موت واقع ہو گئی ہے ۔ ادھرانڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر جے اے جیالل نے بھارتی وزارت صحت کوبھیجے گئے ایک خط میں اسے خواب غفلت سے جاگنے اور کورونا کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات سے نمٹنے کا کہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے 126ڈاکٹر مہلک وبا کی دوسری لہر کے دوران اپنی زندگی کی بازی ہا ر چکے ہیں جبکہ پہلی لہر کے دوران 736ڈاکٹر ہلاک ہو ئے تھے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی حکومت کو 15دن کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون کی تجویز دی تھی تاہم مودی حکومت نے اس پر کوئی عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے حکومت کو عمر کی حد کے بغیر تمام شہریوں کو ویکسین لگانے کی تجویز بھی دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…