دوحا (این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے بیت المقدس اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے نمازیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصی میں اعتکاف اور قیام کرکے مقدس مقام کی بے حرمتی کی صہیونی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ مسجد اقصی میں موجود نمازی ناپاک صہیونیوں کے دھاووں پر نظر رکھیں۔ اگر وہ مسجد اقصی میں
داخل ہونے کی کوشش کریں تو فلسطینی انہیں روکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں خالد مشعل نے کہا کہ اہل الاقصی اور مرابطین کو چاہیے کہ وہ دشمن کو حماقتوں کے ارتکاب اور ناپاک یہودی آبادکاروں کے دھاووں کو ناکام بنائیں۔خالد مشعل کا کہنا تھا کہ القدس اور مسجد اقصی کے دفاع کے معرکے میں ہم فتح مند ہوں گے۔ ہم صہیونیوں اور اسرائیلی ریاست قبلہ اول میں داخل ہونے اور مقدس مقامات، زمین، انسانوں اور خود مختاری پر اجارہ داری کی اجازت نہیں دیں گے۔حماس رہ نما نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم القدس اور قبلہ اول کے دفاع کی جنگ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔ القدس کے فلسطینی باشندوں کا الاقصی کیدفاع کی جنگ میں حصہ لینا باعث شرف ہے۔ فلسطینیوںنے دفاع قبلہ اول کے حوالے سے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔