بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر دی، فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 9 شہید

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، کوئٹہ (مانیٹرنگ + آن لائن)اسرائیلی طیاروں کی فلسطینیوں پروحشیانہ بمباری، بمباری کے دوران 9 فلسطینی شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں 3بچے بھی شامل ہیں، اس کا علاوہ حماس کا کمانڈر بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آگ لگ گئی ہے، رپورٹ

کے مطابق انتہاپسنداسرائیلیوں نے مسجدکے احاطے میں آگ لگائی ہے،دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمدقاسم خان سوری نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مسجد اقصی پر حملے اورمعصوم بچوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، تشدد، درندگی اور غیر انسانی سلوک کی گھنانی حرکت ہے۔این ایف سی ایوارڈ: وفاق کی جانب سے صوبوں کو 19 کھرب 85 ارب سے زائد منتقل کردئے گئے بلوچستان کو دو کھرب 29ارب روپے جاری کئے گئے ہیں،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے یومیہ نئے کھاتہ داروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مسجد اقصی پر حملے کی شدید مذمت کرتاہوں۔ یہ ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، تشدد، درندگی اور غیر انسانی سلوک کی گھنانی حرکت ہے۔ یا اللہ، امت مسلمہ کو اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔قاسم خان سوری نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ: وفاق کی جانب سے صوبوں کو 19 کھرب 85 ارب سے زائد منتقل، جولائی سے لے کر مارچ 2021 تک کی مدت میں پنجاب کو 9 کھرب 73 ارب، سندھ 4

کھرب 93 ارب، خیبرپختونخوا 3 کھرب 19 ارب، بلوچستان دو کھرب 29 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔پاکستان کی ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، سویڈن، برطانیہ اور دیگر شمالی یورپی ممالک کو برآمدات ایک ارب 98 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جولائی سے مارچ 2021 کے دوران شمالی یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں

15.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے یومیہ نئے کھاتہ داروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، 29 اپریل کو ایک ہزار 304، 30 اپریل کو ایک ہزار 97، تین مئی کو دو ہزار 965، چار مئی کو دو ہزار 204، پانچ مئی کو ایک ہزار 872 اور چھ مئی کو ایک ہزار 563 نئے اکانٹس کھولے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…