تہران (این این آئی )ایران میں کورونا کی چوتھی لہر کو روکنے کے لیے، پورے ملک میں پانچ دن تک ٹریفک پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تیزی سے ویکسین لگوانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ پہلے دستیاب کوئی بھی ویکسین بہترین ویکسین ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران میں نیشنل کورونا
ہیڈ کوارٹر کے ترجمان علیرضی رائے نے اعلان کیا کہ منگل 11 مئی سے ہفتہ 15 مئی دوپہر 12 بجے تک ایران کے تمام شہروں میں ٹریفک کی پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ایران میں عید الفطر کی چھٹی کے ساتھ ہی مختلف صوبوں کے درمیان سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔