ریاض ( آن لائن )سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مزیدپاکستانی افرادی قوت کوسعودی عرب میں خوش آمدید کہیں گے۔ دونوں ملکوں کے70سال پرمحیط تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی سکیورٹی کیلئے بھی اہم ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے خطے کی سکیورٹی اورخوشحالی کیوڑن پرمعترف ہیں۔سعودی عرب اور پاکستان مسلم امہ کودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے بھی ملکرکام
کر رہے ہیں۔سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ شہزادہ محمدبن سلمان نے دورہ پاکستان کے دوران مخصوص پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے درمیان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے بات چیت کی ضرورت ہے۔ اوآئی سی اہم تنظیم ہے، اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے اوآئی سی کا کرداراہم ہے۔سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عمل پیراہے۔ سعودی ولی عہد بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، میں بھی جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔