پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کی پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) سعودی عرب نے پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ صرف

پاکستان بلکہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے بھی اہم ہے،پاکستان افغانستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام پالیسیوں میں بنیادی زور کسی بھی قوم کے عوام کی خوشحالی کے فروغ پر ہونا چاہیے۔اسلامو فوبیا کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اس سے نمٹنے کیلئے او آئی سی کا کردار اہم ہے، عالمی برادری کیدرمیان اسلاموفوبیاسے نمٹنے کیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، خوشی ہے پاکستان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…