مودی کی توجہ ٹوئٹر پرکی جانے والی تنقید کودبانے پر زیادہ،کورونا کنٹرول کرنے پرکم ہے برطانوی جریدے نے بھی بھارتی وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا

9  مئی‬‮  2021

لندن(این این آئی)برطانوی جریدے نے کہاہے کہ بھارتی اعظم مودی کی توجہ ٹویٹر پر اپنی تنقید کو دبانے پر زیادہ اور کووڈ 19 وبا کو کنٹرول کرنے پر کم ہے۔برطانوی جریدے کے مطابق ایسے مشکل وقت میں مودی کی خود پر تنقید اور بحث دبانے کی کوشش معافی کے لائق نہیں ہے۔اس رپورٹ کے مطابق انسٹی

ٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیواشن نے بتایاکہ انڈیا میں کورونا وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد یکم اگست تک دس لاکھ تک جا سکتی ہے۔جریدے کے مطابق کورونا کے خلاف ابتدائی کامیابی کے بعد سے حکومت کی ٹاسک فورس اپریل تک ایک بار بھی نہیں ملی۔جریدے کے مطابق اس فیصلے کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ اب وبا بڑھتی جارہی ہے اور انڈیا کو نئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ حکومت اپنی غلطیوں کو قبول کرکے شفافیت کے ساتھ ملک کو چلاتی ہے یا نہیں۔دوسری جانب دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں لاک ڈائون میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی نے کہا کہ اس مرتبہ لاک ڈان میں مزید سختی کی جائے گی۔کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈائون سے پہلے کورونا میں انفیکشن کی شرح 35 فیصد تھی جو اب 23 فیصد ہوگئی ہے۔اروند کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈان میں توسیع کی جا رہی ہے۔ اس بار لاک ڈائون سخت ہوگا۔ میٹرو بھی کل پیر سے نہیں چلے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…