پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

نمازیوں میں کورونا کی تصدیق سعودی عرب میں 2 درجن کے قریب مساجد بند

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض میڈرڈ(این این آئی)سعودی عرب میں 6 علاقوں کے 23 نمازیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور نے بتایاکہ نمازیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے

بعد 23 مساجد عارضی طور پر بند کردی گئیں ۔وزارت اسلامی امور کے مطابق 1063مساجد سینیٹائزنگ کے بعد کھول دی گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ 91 دنوں کے دوران 1091 مساجد بند کی گئیں۔دوسری جانب اسپین میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے نافذ کردہ ایمرجنسی ساڑھے چھ ماہ بعد ختم کر دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کا شمار گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی تک ان یورپی ممالک میں ہوتا تھا، جو کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ وہاں تقریبا ساڑھے چھ ماہ قبل نافذ کی جانے والی ہنگامی حالت کے تحت عوامی زندگی کو بہت حد تک محدود کر دیا گیا تھا۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بارہ بجے یہ ایمرجنسی اٹھا لی گئی۔ کل تک عوام کے لیے ملک کے مختلف علاقوں کے مابین سفر کی بھی ممانعت تھی۔توار کے دن سے ملکی شہری بڑے بڑے شہروں کے درمیان اور ساحلی علاقوں تک کا داخلی سفر کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…