ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ ،قبلہ اول کا احاطہ میدان جنگ بن گیا ،آنسو گیس کی بدترین شیلنگ ، درجنوں نمازی زخمی

datetime 8  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رملہ، اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) مسجد الاقصیٰ کے قریب فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 160 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ کئی روز سے یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ فلسطینیوں نے پتھر، بوتلوں اور آتش گیر مواد کے ذریعے

اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جواب میں پولیس نے فلسطینیوں کے خلاف ربر کی گولیاں اور اسٹن دستی بموں کا استعمال کیا۔ فلسطینی ریڈکراس کے مطابق مسجد الاقصیٰ اور نواحی علاقوں میں ہونے والی ان جھڑپوں میں 163 فلسطینی اور چھ اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان نے مسجد اقصی میں عبادت گزاروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں دائمی امن کے لیے ہم ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ ترجمان ددفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدر ی نے کہاکہ پاکستان اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے مسجد اقصی مین نہتے عبادت گزاروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،ان حملوں میں بہت سے نہتے عبادت گزار زخمی ہو ئے ۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایسے حملے انسانیت اور انسانی حقوق قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ ہم فلسطین کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی حمایت کہ تجدید کرتے ہیں،ہم عالمی برادری پر فلسطینیوں کی حفاظت کے لیے فوری ایکشن کے لئے دباو ڈالتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خطے مین دائمی امن کے لیے ہم ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسے حل جس میں سرحدیں 1967 سے قبل اور القدس ایک فلسطینی ریاست کا دارلحکومت ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…