امریکہ کی دوبارہ افغانستان واپس آنے کی دھمکی

8  مئی‬‮  2021

کابل(این این آئی )امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو امریکی فوج افغانستان میں دوبارہ واپس آجائے گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

اگر طالبان نے امن کے بجائے جنگ کو ترجیح تو دی تو اپنے دوستوں کی مدد کے لیے امریکی فوج دوبارہ آئے گی۔امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جنگ کے خاتمے کی کاوشیں اور کسی بھی مسئلے کے فوجی حل کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جس سے افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہوئی ہے جسے کسی بھی قیمت دوبارہ سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں ازبکستان، قطر، افغانستان اور تاجکستان کے دورے سے لوٹے ہیں اور برلن میں اتحادیوں کے اہم اجلاس میں بھی شرکت کی تھی جس کا مقصد امریکی فوجیوں کے 11 ستمبر تک بحفاظت واپسی کا انتظام کرنا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…