ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کے دروازے غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھولنے کی تیاریاں بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 8  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی نائب وزیر سیاحت شہزادی ھیفا آل سعود نے کہاہے کہ سعودی عرب نے 17 مئی 2021 سے غیر ملکی سیاحوں کے استقبال کی مکمل کر لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادی ھیفا نے ان خیالات کا اظہار ایک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کا شعبہ 2019 سے

غیر ملکی سیاحوں کا خیر مقدم کر رہا ہے البتہ کرونا وبا کے زمانے میں پہلی ترجیح سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی صحت وسلامتی بن گیا۔انہوں نے کہا کہ ویکسین فراہم کر کے اب ہم ایسے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے ہوائی اڈے اور بری سرحدی راستے کھول سکیں۔ 93 نئی سیاحتی کمپنیاں سعودی عرب میں قائم ہوئی ہیں۔ سعودی حکومت نے وبا کے مسائل سے نمٹنے کے لیے 120 ارب ریال کی ترغیبات دیں۔ داخلی سیاحت کو موسم گرما کے دوران 33 فیصد فروغ ملا ہے۔شہزادی ھیفا نے سعودی سیاحت کے اہداف ومقاصد کے حوالے سے بتایا کہ 2018 کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں سیاحت کا حصہ 3.2 فیصد تھا۔ 2019 میں 3.5 فیصد ہوا۔ 2020 میں کورونا کی وجہ سے سیاحت پر خرچ کا حجم 63 ارب ریال تک آ گیا۔شہزادی ھیفا نے کہا کہ عالمی سطح پر دنیا بھر کے ممالک کی پیداوار میں سیاحت کا حصہ 9.7 فیصد ہے۔ سیاحتی اعتبار سے کامیاب ترین ممالک کے یہاں قومی پیداوار کا حصہ 10 سے 12 فیصد تک ہے۔ سعودی عرب 2030 میں سیاحت کے حصے کا تناسب عالمی شرح تک لے جانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…