ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سیٹلائٹ تصاویر نے ایران میں نئی میزائل تنصیبات کا بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 8  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)حال ہی میں مصنوعی سیاروں سے حاصل کی جانے والی تصاویر میں ایران میں نئی میزائل تنصیبات کا پتا چلایا گیا ہے۔ حالیہ سیٹلائٹ امیجری میں ایران کے حاجی آباد علاقے کے قریب میزائل لانچ کرنے کے ایک مشتبہ اڈے کی شناخت کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک

اسٹڈیز نے بتایاکہ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے زیرانتظام یہ سائٹ ٹھوس ایندھن سے چلنے والے بیلسٹک میزائلوں کے لیے ایران کا پہلا مضبوط میزائل لانچنگ پیڈ ہوسکتا ہے۔انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ ایران کی میزائل صلاحیت کو لاحق خطرات کے پیش نظر امکان ہے کہ یہ نئی تنصیبات بین الاقوامی انٹلیجنس اداروں کی توجہ اپنی طرف راغب کرتی رہیں گی۔اگرچہ ایران نے حالیہ برسوں میں متعدد میزائل کمپلیکس کا انکشاف کیا جو زیر زمین تعمیر کیے گئے ہیں لیکن اس نے اب تک حاجی آباد کی تنصیبات کا اعتراف نہیں کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے مزید کہا ہیاگرچہ ایران کے بیلسٹک میزائل پلیٹ فارم موبائل نوعیت کے ہیں جو ایک سے دوسری جگہ منتقل کیے جاسکتے ہیں لیکن تہران کچھ مستقل میزائل لانچ سائٹس موجود ہیں۔ 2017 سے 2019 کے درمیان حاجی آباد کے قریب ایک زیرزمین دائرے کی شکل میں تنصیبات تعمیر کی گئیں۔ امکان ہے کہ ان تک رسائی کے لیے سرنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ڈھانچے دو گروپوں پر مشتمل ہیں۔ ان میں سے چار سطح زمین سے کم گہرائی میں ہیں اور تین دیگر تنصیبات زیادہ گہرائی میں ہیں۔ان میں سے ہر تنصیب گول دائرے کی شکل کے ڈھانچے میں ہے۔ ان کا اندرونی بیس میٹر جب کہ ان میں سے بعض کی بیرونی دیواریں پانچ میٹر تک چوڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…