ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکی اخبار نے فلسطین میں انتخابات ملتوی کرنا اسرائیل کے لیے تحفہ قرار دیدیا

datetime 8  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی اخبارنے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے فلسطین میں انتخابات کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو ہوگا۔ا صدر عباس کا فیصلہ کمزور، ناکام مگر اسرائیل کے لیے ایک تحفہ ہے۔امریکی اخبار میں شائع ایک مضمون میں مزید کہا گیا کہ

عباس کو فلسطینیوں کی نئی نسل کی راہیں کھولنے کے لئے اقتدار سے سبکدوش ہونا چاہئے۔ انہوں نے ابتدا میں ہی کہا کہ گذشتہ ایک دہائی کے دوران اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین امن کی طرف پیشرفت نہ ہونے کی ایک وجہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ہیں جو سنہ 2009 سے اقتدا پر قابض ہیں۔ انہوں نے ہرقدم پر فلسطینی ریاست کے تصور کی نفی کی ہے۔اخبار نے دعوی کیا کہ اس کی ایک اور وجہ بھی ہے جو فلسطینی حکومت کی اذیت ناک حالت ہے۔ 2007 سے حماس غزہ کی پٹی پر کنٹرول کررہی ہے اور وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔اخبار لکھتا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے تصفیہ طلب اقدامات کو مسترد کردیا۔محمود عباس سنہ 2005 سے اقتدار پر فائز ہیں۔ ان کی انتظامیہ اب عوام میں مقبول نہیں رہی اور انہیں خدشہ ہے کہ فلسطین میں ہونے والے انتخابات میں وہ اقتدار کھو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…