ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

برطانوی کنزر ویٹو پارٹی کے امیدوار کی پی ٹی آئی گانے پر انوکھی انتخابی مہم

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کی پاکستان کی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے گانے پر انوکھی انتخابی مہم کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی کنزرویٹوپارٹی کے امید وارکی بچوں کے پلے گراونڈ میں بنائی گئی پی ٹی آئی کے گانے تبدیلی آئی رے پر انوکھی انتخابی مہم کی ویڈیو انٹرنیٹ پر

وائرل ہوگئی ۔ایک معروف غیر ملکی جریدے کے صحافی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ کی کنزرویٹوپارٹی کیایک امیدوار ٹائیگر پٹیل کی انتخابی مہم کی ویڈیو شئیر کی ۔صحافی ہننا پارکنسن نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم بلیک برن سے انتخابی مہم کے اس ناقابل یقین ویڈیو سے لطف اٹھائیں۔اس ویڈیو میں، بلیک برن میں آڈلی اور کوئینز پارک وارڈ کے لیے ٹوری امیدوار ٹائیگر پٹیل کو بچوں کے خالی پارک میں چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں کھیل کے میدانوں کی غیر معمولی صورتحال کو اجاگر کرنے کی کوشش میں ٹوٹے ہوئے جھولے دکھائے جارہے ہیں۔ویڈیو میں پاکستان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کامشہور گانا تبدیلی آئی رے بھی سنا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں ایک اور قابلِ غور بات یہ ہے کہ اپنی انتخابی مہم میں امیدوار ٹائیگر پٹیل روایتی پاکستانی انداز میں کرتا شلوار کے اوپر ایک کوٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔صحافی ہننا پارکنسن کی پوسٹ کی ہوئی اس ویڈیو کو اب تک 20ہزار سے زیادہ افراد لائیک کرچکے ہیں اور اس ٹوئٹ کو کم از کم 3 ہزار مرتبہ ریٹویٹ کیاجا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…