منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

مسجد الحرام کی نظافت کے لیے رمضان میں 70 ہزارلیٹر سے زیادہ مصفا مواد کاروزانہ استعمال

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )رمضان المبارک کے دوران میں المسجد الحرام کی نظافت کے لیے روزانہ 70 ہزار لیٹر سے زیادہ جراثیم کش مصفا مائع مواد استعمال کیا جارہا ہے۔الحرمین الشریفین کے امور کی ذمہ دار صدارت عامہ المسجدالحرام کی صفائی کا بھرپور اہتمام کررہی ہے تاکہ عبادت گزاروں کو کروناوائرس سے ہر طرح سے محفوظ

رکھا جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے کعب اللہ کے گرد مطاف میں سخت اقدامات کا نفاذ کیا اور وہاں عبادت گزاروں سے طے شدہ فاصلے کو برقرار رکھنے کی پابندی کرائی جارہی ہے اور وہاں آنے والے تمام عمرہ زائرین اورعبادت گزارکووِڈ19سے محفوظ رہنے کے لیے ہمہ وقت ماسک پہن رہے ہیں۔مسجدالحرام کے احاطے میں اور تمام اطراف مخصوص راستے بنائے گئے جہاں سے گزر کر عبادت گزارآتے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ سینی ٹائزیشن اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔کعب اللہ کے گرد روزانہ 1500 لیٹر سینی ٹائز خوشبوئیات کا بھی استعمال کیا جارہا ہے اور المسجد الحرام میں تمام مطاف اور اطراف کو روزانہ دس مرتبہ اس مصفا مائع مواد اور خوشبوئیات سے دھویا جاتا ہے۔المسجد الحرام میں تحفظ صحت کے پروٹوکولز کے نفاذ کے لیے 24 گھنٹے 750 گائیڈز اور صفائی کے عملہ کے 4000 کارکنان کام کررہے ہیں۔گذشتہ سال کے مقابلے میں اس مرتبہ رمضان میں کعب اللہ کے گرداگرد مطاف میں طواف کرنے والوں کے لیے گنجائش میں اضافہ کیا گیا تاکہ عبادت گزار مقررہ باہمی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سہولت سے کعب اللہ کا طواف کرسکیں اور نمازیں ادا کرسکیں۔مسجدحرام میں داخلے کا نظام ایرمرناایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے۔زائرین اس ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج

کرتے ہیں اورپھر ان کے لیے مسجد میں داخلے کا وقت متعین کردیا جاتا ہے۔البتہ زائرین پر مزید یہ شرط عاید کی گئی ہے کہ وہ کووِڈ19کی ویکسین لگوا چکے ہوں اور مسجد میں ان کے لیے ہر وقت ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔اس مرتبہ رمضان میں عمرہ ادا کرنے کے لیے ایک خصوصی سرکاری اجازت نامہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی حکام نے اسی ماہ کے اوائل میں خبردار کیا تھا کہ اگر کوئی بھی فرد باضابطہ اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پردس ہزار سعودی ریال جرمانہ عاید کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…