نئی دہلی(این این آئی )بھارت میں کسانوں کا مسلسل احتجاج رنگ دکھانے لگا، مودی کے غبارے سے ہوا نکلنے لگی۔ بی جے پی کو اپنے گڑھ ایودھیا کے پنچایت انتخابات میں بھی شکست ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق زرعی قوانین کیخلاف کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے، مسلسل احتجاج کے بعد مودی کے غبارے سے ہوا
نکلنا شروع ہو گئی ہے، بی جے پی کو اترپردیش پنچایت انتخابات میں بھی بڑا جھٹکا لگا ہے جہاں وہ اپنے گڑھ ایودھیا میں بھی شکست کھا گئی ہے۔ریاستی انتخابات میں اترپردیش بھی بی جے پی کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے، مودی کو گزشتہ دنوں پانچ میں سے چار ریاستوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔