ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کسان کی غلطی سے فرانس اور بلجیم کی سرحدیں تبدیل

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز/پیرس (این این آئی) بیلجیئن کسان نے غیرارادی طور پر فرانس اور بیلجیئم کی سرحد تبدیل کرکے بیلجیئم کا رقبہ سات فٹ بڑھا دیا۔سرحدوں کا تعین تو حکومتی سربراہان مشترکہ طور پر طویل بات چیت کے بعد کرتے ہیں لیکن حیران کن طور پر بیلجیئم میں ایک کسان نے دو ممالک کی سرحدیں بدل کر ناممکن کو ممکن

کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے گائوں ارکیولینز کے کسان کے ٹریکٹر کی راہ میں سرحد کا سنگ میل رکاوٹ بن رہا تھا جسے کسان نے ٹریکٹر کی مدد سے دوسری جگہ منتقل کردیا،سنگ میل کی دوسری جگہ منتقلی سے بیلجیئم کے رقبے میں ساڑھے 7 فٹ اضافہ ہوگیا تاحال سرحد کی نئی حد بندی نہیں کی گئی ہے۔سرحد کی تبدیلی کا انکشاف تاریخ کے ایک مقامی ماہر نے کیا، ماہر تاریخ کا کہنا تھا کہ یہ سنگ میل 1819 میں بیلجیئم اور فرانس کی باضابطہ سرحدی حد بندی سے ایک سال قبل نصب کیا گیا تھا۔یورپی میڈیا کے مطابق سنگ میل کو دوسری جگہ منتقل کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا تنازع پیدا نہیں ہوا، اس کے باوجود بیلجیئم حکومت کی جانب سے نامعلوم کسان کو سنگ میل واپس لانے کی ہدایت کی جائے گی اور اگر اس نے ہدایات پر عمل نہیں کیا تو دونوں ممالک کے سرحدی کمیشن کا دوسرا اجلاس جلد ہی منعقد ہوگا تاکہ ماضی کی طرح سرحد کو بحال کرنے کا منصوبہ بنایا جاسکے۔ بیلجیئن کسان نے غیرارادی طور پر فرانس اور بیلجیئم کی سرحد تبدیل کرکے بیلجیئم کا رقبہ سات فٹ بڑھا دیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…