بیٹی کی کورونا سے تڑپتے باپ کو پانی پلانے کی کوشش، ماں نے روک دیا

6  مئی‬‮  2021

آندھرا پردیش (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا بیماری میں مبتلا پچاس سالہ شخص کو تڑپتے دیکھ کر بیٹی سے رہا نہ گیا، اپنے باپ کو پانی پلانے کے لئے دوڑ پڑی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر شری کاکولام میں سامنے آیا، پچاس سالہ شخص کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر اسے اہل علاقہ کی جانب سے گھر میں رہنے

کی اجازت نہ دی گئی اور اسے کہا گیا کہ کھیتوں کے قریب بنے ایک ہٹ میں رہائش اختیار کرے، جہاں اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ زمین پر تڑپنے لگا، باپ کو تڑپتا دیکھ کر سترہ سالہ بیٹی سے رہا نہ گیا اور وہ اپنے باپ کو پانی پلانے کے لئے دوڑ پڑی لیکن وبائی مرض کے خوف کی وجہ سے اس کی ماں نے اسے زبردستی اپنے باپ کے پاس جانے سے روک دیا اور لڑکی اپنے باپ کو تڑپتا دیکھتی رہ گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…