ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی این جی او کی صارم برنی ٹرسٹ سے10آکسیجن ٹینک عطیہ کرنے کی اپیل

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ٗ ٹورنٹو (این این آئی)بھارت کی این جی او سیڈ ٹرسٹ نے پاکستان کی صارم برنی ٹرسٹ کو خط لکھا ہے جس میں 10 آکسیجن ٹینک عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی کارکن صارم برنی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ

بھارت کی این جی او سیڈ ٹرسٹ نے ان سے 10 آکسیجن کے ٹینک دینے کی اپیل کی ہے، صارم برنی ٹرسٹ کے لیے تنہا 10 آکسیجن کے ٹینک فراہم کرنا ممکن نہیں اس لیے حکومت پاکستان مدد کرے تاکہ بھارت کو مطلوبہ آکسیجن پہنچائی جا سکے۔صارم برنی نے لکھا کہ کورونا کی مشکل گھڑی میں بھارت کا ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔بھارت کے فلاحی ادارے کا کہنا تھا کہ ہمارا صحت کا نظام آکسیجن کی ضرورت پوری نہیں کر پا رہا، اپنی حکومت کو بتا چکے ہیں ہم پاکستان سے آکسیجن کے ٹینک لے رہے ہیں، آکسیجن ہو گی تو شہریوں کی زندگیاں بچا پائیں گے۔دوسری جانب کینیڈا بچوں کو کورونا ویکسین دینے والا پہلا ملک بن گیا۔ کینیڈا میں بچوں کو کورونا ویکسین دینے کی منظوری دے دی گئی۔ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین حکام کا کہنا تھا کہ امریکا میں ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں ویکسین کو بچوں کے لیے مفید پایا گیا ہے۔دوسری جانب کینیا میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔نیروبی سے وزارت صحت کے مطابق کینیا نے پچھلے ہفتے بھارت سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی لگادی تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…