پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب، رمضان کے آخری عشرے میں تراویح اور تہجد ایک ساتھ ادا کی جائے گی

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے کرونا وبا کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر کی تمام مساجد کے آئمہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نماز تراویح اور تہجد کی نمازوں کو عشا کی نماز کے ساتھ ادا کریں۔ تہجد یا قیام اللیل کو الگ سے ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور قیام اللیل کی نماز 30 منٹ سے زیادہ کی نہیں ہونی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ٹویٹر بیان میں کہا کہ وزارت صحت کی ہدایات کی روشنی میں ماہ صیام کے باقی ایام میں تراویح، رات

کی عبادت اور تہجد کو ایک ساتھ ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر صحت کی طرف سے ایک برقی پیغام ملا ہے جس میں ماہ صیام کے باقی ایام میں وبا کے پیش نظر عبادت کے اوقات کو محدود کرنے کا کہا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت کی مساجد میں تراویح کے بعد قیام اللیل کی نماز تیس منٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وبا کی وجہ سے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ماہ صیام کے بقیہ دنوں میں مساجد میں اجتماعی عبادت کو مختصر رکھیں تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…