سعودی عرب کا بری ، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان

3  مئی‬‮  2021

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 17 مئی سے اپنی بری ، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔اسی تاریخ سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک جانے پر عاید پابندی بھی ختم کردی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ کووِڈ19 کی ویکسین

کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افرادیا سفر سے دو ہفتے قبل ایک انجیکشن لگوانے والے ،گذشتہ 6 ماہ کے دوران میں کرونا وائرس کا شکار ہوکر صحت یاب ہونے والے اور 18 سال سے کم عمر افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ سال کے اوائل میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد مارچ 2020 سے شہریوں پر سفری پابندیاں عاید ہیں اور عام شہریوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں۔سعودی عرب نے جولائی 2020 میں اپنی سرحدیں دوبارہ کھولی تھیں لیکن شہریوں کو سفرکی اجازت نہیں دی تھی۔ جنوری میں حکام نے مملکت کی سرحدی گذرگاہیں کھولنے کے فیصلے پر17 مئی تک عمل درآمد مخر کردیا تھا۔فروری میں سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا کے 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے داخلے پر پابندی عاید کردی تھی اور صرف سفارت کاروں اور طبی عملہ کے ارکان کو اس فیصلے سے مستثنی قراردیا تھا۔دریں اثنا سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ویژن 2030 سے متعلق ایک مکالمے میں تقریر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک حکومت کی جانب سے 95 لاکھ ویکسینیں مہیا کی جاچکی ہیں۔انھوں نے ویکسینوں کی تعداد کے بجائے معیار پر زور دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…