نئی دلی (این این آئی) کوئی ہمیں آکسیجن سلنڈر دے دو، بھارت میں قائم نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن کی طرف سے ٹوئٹر پر آکسیجن سلنڈر مانگنے پر بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا، بھارت میں نیوزی لینڈ ہائی کمیشن نے ٹوئٹر پر آکسیجن سلینڈر کی اپیل کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ہسپتالوں میں گنجائش اور آکسیجن نہ ملنے
کے باعث اموات میں اضافہ ہونے لگا جس کے بعد نئی دہلی میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن کو آکسیجن کی ضرورت پڑی تو ٹوئٹر پر اپیل ڈال دی۔پہلے بھارتی عوام نے اسے بھارت پر طنز سمجھا، پھر ایک این جی او آکسیجن سلنڈر لے کر ہائی کمیشن پہنچی اور ٹوئٹر پر ہی نیوزی لینڈ ہائی کمیشن سے کہا کہ وہ آکسیجن لے آئے ہیں دروازہ کھولیں جس کے بعد ہائی کمیشن کے دروازے کھولے گئے اور انہوں نے آکسیجن سلنڈر وصول کرلیا اور اس مدد پر نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن نے متعلقہ این جی او کا شکریہ بھی ادا کیا۔بعد ازاں ہائی کمیشن کی جانب سے سابقہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا اور ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس میں وضاحت کے ساتھ معذرت بھی کی گئی۔نیوزی لینڈ ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ ہم ہنگامی طور پر آکسیجن سلنڈر حاصل کرنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کررہے تھے اور اس دوران ہماری ٹوئٹ کا غلط مطلب سمجھا گیا جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ کوئی ہمیں آکسیجن سلنڈر دے دو، بھارت میں قائم نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن کی طرف سے ٹوئٹر پر آکسیجن سلنڈر مانگنے پر بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا، بھارت میں نیوزی لینڈ ہائی کمیشن نے ٹوئٹر پر آکسیجن سلینڈر کی اپیل کردی۔