پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، مزید 3688افراد دم توڑ گئے نئے متاثرین کی شرح تشویشناک حد تک جاپہنچی

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کورونا سے تباہی جاری، مزید 3 ہزار 688 افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ پندرہ ہزار سے تجاوزکر گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں کورونا کے حملے مزید تیز ہو گئے،

ایک روز میں 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے، جان لیوا وائرس سے مزید 3 ہزار 688 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعدا د 2 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ بھارت میں کورونا کے نئے متاثرین کی شرح 18.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہو گئی، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پیاروں کے لیے آکسیجن اور ادویات کا انتظام کررہے ہیں۔ دلی میں مسلمانوں نے کورونا ہسپتال بنا لیا جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات دی جا رہی ہیں۔مختلف علاقوں سے سو ٹن سے زائد آکسیجن کے ٹینکر ریل کے ذریعے دلی پہنچائے گئے۔ روس کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ ویکسین بھارت پہنچ گئی، جرمنی سے 120 وینٹی لیٹرز کی امداد بھارت کی لیے روانہ کر دی گئی۔ خطرناک صورت حال کے پیش نظر مزید ملکوں نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…