ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’سلنڈر نہیں لے جاؤ میری ماں مر جائے گی‘‘ بھارتی پولیس نے سلنڈر چھین لیا،والدہ چل بسی

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آگرہ(این این آئی ) بھارتی پولیس نے نوجوان سے سلنڈر چھین لیا جس کے باعث کورونا میں مبتلا اس کی والدہ چل بسی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں ان دنوں کورونا نے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر رکھی ہے اور آئے روز انسانیت سوز واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

لوگ بے بسی کے عالم میں اپنے پیاروں کو اپنے سامنے دم توڑتا دیکھ رہے ہیں۔شمالی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں پولیس اہلکاروں نے نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین لیا۔ جو وہ اپنی والدہ کے لیے لے کر آیا تھا۔ جس کے بعد اس کی والدہ کورونا سے چل بسیں۔سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین کر لے جارہے ہیں جبکہ نوجوان دہائی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ سلنڈر نہیں لے گیا تو میری ماں مر جائے گی۔ویڈیو میں نوجوان جو کہ پی پی ای سوٹ پہنے ہوئے ہے پولیس اہلکاروں سے التجا کرتا رہا کہ یہ اسے لے جانے دیں کیونکہ اس کی ماں قریب المرگ ہے لیکن بے رحم پولیس اہلکاروں نے سلنڈر چھین لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے 2 گھنٹے بعد اس نوجوان کی ماں چل بسی۔‎



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…