کابل(آن لائن) امریکا اور طالبان کے درمیان طے کردہ امن معاہدے کے تحت آج یکم مئی کو افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی ڈیڈلائن کے تناظر میں افغان دارالحکومت کابل میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ صدر جو بائیڈن کے اعلان کے مطابق افغانستان
سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کی تاریخ کو گیارہ ستمبر تک بڑھا دیا گیا تھا، جس پر طالبان کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز کابل شہر کے تمام داخلی راستوں پر سکیورٹی چوکیوں پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔