کینبرا (این این آئی )آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے عارضی طور پر انڈیا کے سفر کو غیر قانونی بنائے جانے کے بعد آسٹریلیائی شہریوں کو انڈیا سے وطن واپس آنے والے پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی وزارت صحت نے کہا کہ یہ فیصلہ قرنطینہ میں موجود لوگوں کے تناسب کی بنیاد پر کیا تھا جنہیں انڈیا سے کووڈ 19 انفیکشن لاحق ہوا۔اس ہفتے کے اوائل میں آسٹریلیا نے انڈیا سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد
کردی تھی۔انڈیا میں ایک اندازے کے مطابق نوہزارآسٹریلوی باشندے ہیں جن میں سے 600 خطرے سے دوچار ہیں۔پیر سے جو بھی شخص آسٹریلیا میں اپنی آمد کی تاریخ سے قبل 14 دن کے دورانیے میں انڈیا گیا ہے، اس کے ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ نئے فیصلے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پانچ سال قید کی سزا 66000 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ یا دونوں کی سزا ہوسکتی ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ اس فیصلے پر 15 مئی کو نظر ثانی کی جائے گی۔