پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی انجینئرز پر رجسٹریشن کی پابندی عائد،سعودی عرب سے بڑ ی خبر

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن) سعودی انجینئرز کونسل نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی انجینئرز پر رجسٹریشن کی پابندی عائد کر دی ہے۔ جسکے تحت جب تک غیر ملکی انجینئرز سعودی انجینئرز کونسل سے اپنی رجسٹریشن نہیں کرواتے، انہیں اقامہ جاری نہیں کیا جائے یا اس کی تجدید نہیں ہو سکے گی۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی انجینیئرز کونسل کے

ترجمان صالح العمر نے اپنے بیان میں کہا کہ کونسل کی جانب سے ملکی اور غیر ملکی انجینئرز کی ڈگریوں کی تصدیق کے لیے ڈگری جاری کرنے والے ادارے سے براہِ راست رابطہ کیا جاتا ہے، ڈگری میں درج تمام کوائف کی تصدیق ہوتی ہے۔اس تصدیق کے عمل سے پتا چلا ہے کہ کسی بھی سعودی انجینئرز کے پاس جعلی ڈگری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا سعودیہ میں انجینئرز کی تمام شعبوں میں بھرتی کے لیے انہیں رجسٹریشن کروانی پڑے گی جس کے بعد ان کا پروفیشن ٹیسٹ لیا جائے گا۔ صرف کامیاب ہونے والے انجینئرز کو ہی کونسل کی رْکنیت دی جا رہی ہے۔ جو غیر ملکی پروفیشن ٹیسٹ پاس کریں گے ، اس کے بعد ہی انہیں ورک پرمٹ جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ انجینئرنگ کونسل نے بتایا ہے کہ مملکت میں مقیم 725 غیر ملکی انجینئرز کی ڈگریاں جعلی پائی گئیں جبکہ سال 2020ء کے دوران غیر مجاز جامعات کی طرف سے جاری کردہ 16 ہزار 887 اسناد ایسی تھیں جو مملکت کے مختلف شہروں میں کام کرنے والے

غیر ملکیوں کو جاری کی گئیں، یہ جاری کردہ ڈگریاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ انجینیرز کونسل کے ترجمان انجینیرعبدالناصر العبداللطیف نے کہا کہ کہ کونسل کی شرائط پر پورا نہ اترنے والی تمام اسناد اور شرائط کے مطابق پانچ سالہ تجربہ نہ رکھنے والے انجینیرز کی ڈگریاں مسترد کردی گئیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…