ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا کے خوف کی وجہ سے کوئی بھی مدد کو نہ آیا بھارت میں بچہ ماں کی لاش کے پاس 2دن بھوکا پیاسا بیٹھارہا

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں کورونا کے خوف کی وجہ سے 18مہینے کا بچہ ماں کی لاش کے پاس 2 دن تک بغیر کھائے پیئے بیٹھا رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر پونے میں کورونا کے خوف کی وجہ سے کوئی بھی

شخص متاثرہ خاندان کی مدد کو تیار نہیں تھا جس پر مالک مکان نے پولیس کو فون پر اطلاع دی جس پر اہلکاروں نے پہنچ کر گھر میں ماں کی لاش کے پاس ہی بیٹے کو بیٹھا ہوا پایا۔شہری کورونا کے خوف کی وجہ سے بچے کو اٹھانے کو بھی تیار نہ تھے۔تاہم دو خاتون پولیس اہلکاروں نے بچے کو غذا فراہم کی۔خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ بچہ بہت بھوکا تھا اس نے فورا ہی دودھ پیا جبکہ اس کو تھوڑا بخار بھی تھا۔بعداذاں بچے کا سرکاری اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جوکہ منفی آیا ۔پولیس حکام کے مطابق مرنے والی خاتون کا شوہر کام کے سلسلے میں ریاست اترپردیش گیا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کی ماں کا پوسٹمارٹم ہونے کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…