جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

بھارت میں کورونا سے تباہی کا نیا ریکارڈ امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت سے فوری نکلنے کا حکم دیدیا

datetime 29  اپریل‬‮  2021 |

نئی دہلی،واشنگٹن (آن لائن ، این این آئی) بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید تین ہزار چھ سو پینتالیس مریض ہلاک ہو گئے ۔ یہ اس وبا کی وجہ سے ایک دن میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ ملکی کبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح تک کے اعداد و شمار

کے مطابق نئی ہلاکتوں کے بعد ملک میں کووڈ انیس کے باعث مرنے والوں کی کْل تعداد اب دو لاکھ چار ہزار آٹھ سو بتیس ہو گئی ہے۔ اسی دوران کورونا انفیکشن کے تقریبا تین لاکھ اسی ہزار نئے کیس بھی رجسٹر کیے گئے۔ یہ بھی ایک دن میں انفیکشنز کی نئی ریکارڈ تعداد ہے۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد اب تقریبا اٹھارہ اعشاریہ چار ملین ہو گئی ہے۔دریں اثنا امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت میں مہلک کورونا وبا سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے پیش نظر فوری طورپر بھارت چھوڑ دینے کا کہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری سفری ہدایات میں امریکی شہریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ بھارت کا سفر نہ کریں اور وہاں موجود امریکی جلد از جلد بھارت سے نکل جائیں۔ بھارت اور امریکہ کے درمیان روزانہ 14براہ راست پروازیں چلائی جاتی ہیں جبکہ بھارت سے یورپ کے ذریعے بھی امریکہ کیلئے کئی پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ بھارتی حکام اور ماہرین صحت گذشتہ کئی

ہفتوں سے کورونا میں بڑی تعداد میں مبتلا افراد اور ریکارڈ ہلاکتوں سے نمٹنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ آسٹریلیا نے رواں ہفتے کے آغاز میں کورونا وبا میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر بھارت سے تمام پروازیں معطل کر دی تھیں ۔ برطانیہ نے بھی گزشتہ دس روز سے بھارت میں مقیم رہنے والے کسی بھی شخص کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ بھارت سے انگلینڈ آنے والے برطانوی اور آئرش شہریوں کو لازمی طور پر کسی ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…