جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کا دستور کل بھی قرآن کریم تھا اورہمیشہ قرآن کریم ہی ہمارا دستور ہوگا، شہزادہ محمد بن سلمان نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت کا آئین ہمیشہ کے لیے قرآن ہے۔ قرآن کریم سے اجتہاد اور فکری رہ نمائی کا حصول جاری رکھیںگے۔ سعودی عرب شخصی اور سماجی شعبوں میں قرآن پاک کی واضح

تعلیمات پر سختی کیساتھ عمل پیرا ہے۔سعودی عرب کی ترقی اور وسیع تراصلاحات کے پروگراموژن2030کے پانچ سال پورے ہونے پر ایک انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا دستور کل بھی قرآن کریم تھا اورہمیشہ قرآن کریم ہی ہمارا دستور ہوگا۔ ہم اسلام کے اعتدال پسندانہ نہج اور فکر پر عمل پیرا ہیں۔ انتہا پسندی کی بیخ کنی سے دنیاوی مفادات کے حصول میں مدد ملے گی۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ دنیا کے وسرے ممالک کی طرح سعودی عرب بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا نشانہ رہا ہے۔ اس فکری انتہا پسندی کے نتیجے میں مملکت کی ترقی کا سفرمتاثر ہوا۔ جو شخص بھی دہشت گردانہ نظریات پرچلے گا وہ مجرم ہوگا اور اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دینی فتاوی زمان ومکان کے بدلنے سے بدل جاتے ہیں۔ کسی شخص کو سزا صرف قرآن کی کسی واضح نص کے مطابق ہی دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…