جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں آکسیجن کی کمی چین کو اتنا بڑا آرڈر دیدیا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ،واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) بھارت میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں کے دوران انڈیا سے آکسیجن کنسنٹریٹر کے 25 ہزار آرڈرز دیے گئے ہیں۔ چین کے میڈیکل سپلائرز بھارت کے آرڈر پورے کرنے کیلئے اوور ٹائم کر رہے ہیں۔سن وی ڈونگ نے مزیدبتایا کہ بھارت کو طبی سامان کی فراہمی کیلئے

کارگو طیاروں کے استعمال پر غور کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب امریکا نے کورونا وائرس کی وبا سے دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت کے لیے فوری کورونا ٹیسٹ، حفاظتی ماسک اور دوسرے ساز و سامان کی صورت میں سو ملین ڈالر سے زائد کی امداد روانہ کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امدادی سامان کو لے کر جانے والی پہلی پرواز کے ذریعے فوری نتائج دکھانے والی تقریبا ایک ملین کورونا ٹیسٹنگ کِٹس بھی بھیجی گئی ہیں۔ وائٹ ہائوس کے ذرائع نے بتایا کہ ایک امریکی فوجی طیارے کے ذریعے بھیجی جانے والی یہ امداد جمعرات کو بھارت پہنچی ہے۔دریں اثنا بھارت میں کورونا وائرس کے سبب ہر طرف خوف کے سائے نظر آنے لگے، اموات کی بڑھتی تعداد نے لوگوں کو غیر یقینی کی صورتحال میں ڈال دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مریضوں کی تعداد بڑھنے پر ایمبولینسیں کم پڑ گئیں، آندھرا پردیش میں ایمبولینس نہ ملنے پر بیٹے کو آخری رسومات کیلیے ماں کی لاش بائیک پر لے

جانا پڑی۔مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں بائیس لاشوں کو ایک ہی ایمبولینس میں ڈال کر آخری رسومات کیلئے منتقل کیا گیا۔ جس پر عوام نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، مہاراشٹرا میں ویکسین بھی کم پڑنے لگی۔مرکزی ویکیسین سینٹر میں ویکسین نہ ملنے پر لوگوں نے احتجاج کیا۔ایک دن میں کورونا کے 3 لاکھ 60 ہزار نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 3 ہزار 293 اموات ہوگئیں، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…