ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں کورونا کے سبب ہر طرف خوف کے سائے نظرآنے لگے برطانیہ نے بھی منہ موڑ لیا

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ٗدہلی(این این آئی)برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ فائزر بائیو ٹیک ویکسین کی 6 کروڑ اضافی ڈوز کا آرڈر دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطاانہوں نے کہا کہ بھارت سے آنے والی تصاویر دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، بھارت کو دینے کے لیے فی الحال اضافی ویکسین دستیاب نہیں۔برطانوی وزیر صحت

نے کہا کہ موسم سرما سے قبل شہریوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین کی دوسری ڈوز دے دی جائے گی، ویکسین کی ایک ڈوز گھر میں وائرس پھیلنے کا خطرہ نصف کردیتی ہے۔میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ ویکسین کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، ویکسین ہی وبا سے نکلنے کا راستہ ہے، کورونا وبا سے متعلق ابھی احتیاط جاری رکھیں۔علاوہ ازیں برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق کورونا ویکسین کی ایک ہی خوراک سے وائرس منتقلی کا امکان نصف ہو جاتا ہے، انگلینڈ کے ہیلتھ سیکریٹری نے تحقیق کے نتائج کو شاندار خبر قرار دے دیا۔دریں اثنابھارت میں کورونا وائرس کے سبب ہر طرف خوف کے سائے نظر آنے لگے، اموات کی بڑھتی تعداد نے لوگوں کو غیر یقینی کی صورتحال میں ڈال دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مریضوں کی تعداد بڑھنے پر ایمبولینسیں کم پڑ گئیں، آندھرا پردیش میں ایمبولینس نہ ملنے پر بیٹے کو آخری رسومات کیلیے ماں کی لاش بائیک پر لے جانا پڑی۔مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں بائیس لاشوں کو ایک ہی ایمبولینس میں ڈال کر آخری رسومات کیلئے منتقل کیا گیا۔ جس پر عوام نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، مہاراشٹرا میں ویکسین بھی کم پڑنے لگی۔مرکزی ویکیسین سینٹر میں ویکسین نہ ملنے پر لوگوں نے احتجاج کیا۔ایک دن میں کورونا کے 3 لاکھ 60 ہزار نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 3 ہزار 293 اموات ہوگئیں، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…