منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کے نئے تعلیمی نصاب میں رامائن اور مہا بھارت کے بارے میں بھی پڑھایا جائے گا

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)سعودی عرب کے نئے تعلیمی نصاب میں رامائن اور مہا بھارت کے بارے میں بھی پڑھایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی نصاب میں رامائن اور مہابھارت کی شروعات کے علاوہ نئے وژن 2030 ء میں انگریزی زبان کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہری نائف

المرواعی نے ایک امتحان کے پرچے کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھاکہ سعودی عرب کا نیا وژن 2030 اور نصاب ایک ایسا مستقبل بنانے میں مددگار ہوگا جو جامع، آزاد خیال اور روادار ہو،سماجی علوم کی کتاب میں آج میرے بیٹے کے اسکول کے امتحان کے اسکرین شاٹ میں ہندو مذہب، بدھ مت، رامائن، کرما، مہابھارت اور دھرم کے تصورات اور تاریخ بھی شامل ہیں۔ مجھے اس کے مطالعے میں مدد کرنے میں مزا آیا۔دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں انکم ٹیکس متعارف کرانے کاکوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔وہ ایک مقامی سعودی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انھوں نے اس انٹرویو میں سعودی عرب کے ویژن 2030 کے بارے میں تفصیل سے اظہارخیال کیا۔ سعودی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے اس منصوبہ کو پانچ سال مکمل ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں اضافی قدری ٹیکس(ڈبلیو اے ٹی)کی شرح میں بتدریج کمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ان کے لیے ذاتی طور پر ایک تکلیف دہ فیصلہ تھا کیونکہ میں کسی سعودی شہری کوکسی بھی طرح تکلیف میں مبتلا نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ میرا کام تو یہ ہے کہ میں انھیں طویل المیعاد مستقبل یا آئندہ بیس سے تیس سال کے لیے ضمانت دوں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں موجود ہر چیز سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔خواہ یہ تیل کا شعبہ ہے یا کوئی اوروسائل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس سال پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی عرب میں مختلف منصوبوں پر 160 ارب ڈالر صرف کرے گا۔واضھ رہے کہ اس سے قبل سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اپنی ٹویٹ میں ان فنون کی تفصیلات پر روشنی ڈالی جو مملکت میں سرکاری تعلیمی نصاب میں شامل کیے جائیں گے۔سعودی وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات کے بعد شہزادہ بدر نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت کے اسکولوں میں موسیقی، تھیٹر اور دیگر فنون متعارف کرائے جائیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے ٹویٹر پر اسکول کے بچوں کے میوزیکل بینڈ کی ایک پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ یہ عبارت تحریر کی خوب صورت دن واپس آئیں گے۔ادھر سعودی عرب کے وزیر تعلیم حمد آل الشیخ کا کہنا تھا کہ وہ ابتدائی طور پر وزیر ثقافت کے ساتھ متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت تعلیمی نصاب اور سرگرمیوں میں بعض فنون کو شامل کیا جائے گا اور نئی ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے اجازت ناموں کے اجرا کا اختیار وزارت ثقافت کو منتقل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…