بھارت میں شدید زلزلہ بڑے پیمانے پر تباہی

28  اپریل‬‮  2021

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست آسام اور بہار میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے سے عمارتوں کو بھی

نقصان پہنچا ہے، زلزلے کا مرکز سونت پور کے قریب زیر زمین 17 کلومیٹر بتایا گیا ہے۔زلزلے کے بعد 4 اعشاریہ 3 اور 4 اعشاریہ 4 کے دو آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ۔دوسری جانب  کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے بعد برطانیہ کی بھیجی گئی امداد بھارت پہنچ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے سنگین حالات سے نمٹنے کے لیے بھیجی گئی امداد بھارت پہنچ گئی ہے۔برطانیہ کی جانب سے بھارت کو بھیجی گئی امداد کی پہلی کھیپ میں 100 وینٹیلیٹرز، 95 آکسیجن سلنڈرز اور ضروری ادویات شامل ہیں۔ایک روز قبل برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ بھارت کو 600 طبی آلات بطور امداد بھیجیں گے جن میں 300 سے زائد آکسیجن سلنڈرز شامل ہیں۔بھارت کو امداد کی نو کھیپ بھیجی جائیں گی جس میں سے پہلی کھیپ منگل کی صبح دہلی پہنچ گئی۔بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں یومیہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے۔بھارت میں آکسیجن کی فراہمی کا سنگین بحران ہے اور حکومت اس سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…