انقرہ (آن لائن )ترکی میں کورونا وائرس کی تیسری وبائی لہر کے پیش نظر صدر رجب طیب ایردوآن نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ سترہ مئی تک عام شہریوں کو صرف اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔ صدر اردوآن نے ٹیلی وڑن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ
اشیائے خوراک اور ادویات کی دکانوں کے علاوہ باقی تمام تجارتی شعبے بند رہیں گے۔ ہر اتوار کو عام سپر مارکیٹں بھی بند رہیں گی اور لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں طویل فاصلے تک اندرونی سفر بھی محدود کر دیا جائے گا۔ چوراسی ملین کی آبادی والے ترکی میں ایک روز قبل سینتیس ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رجسٹر کیے گئے تھے۔