منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی پیشکش پر بھارتی رکن اسمبلی کا واہگہ باڈر پر آکسیجن کوریڈور بنانے کا مطالبہ‎

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)پاکستان کی جانب سے بھارت کو کورونا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی مدد کی پیشکش کو لوک سبھا (ایوان زیریں) کے رکن گرجیت سنگھ اوجلا نے قبول کرنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔بھارتی پارلیمنٹ کے رکن گرجیت سنگھ اوجلا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی

پیشکش کو قبول کریں اور واہگہ بارڈر پر آکسیجن کوریڈور قائم کریں۔بھارتی شہر امرتسر سے کانگریس کے رکن گرجیت سنگھ نے مودی کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ امرتسر اور پنجاب کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر آکسیجن کوریڈور قائم کی جائے جس سے بھارتی پنجاب کے گوارداسپور، پٹھان کوٹ، بٹھنڈا، جالندھر، تارن تارن اور دیگر اضلاع میں آکسیجن کی فوری فراہمی یقینی ہو جائے گی۔کانگریس سے تعلق رکھنے والے بھارتی رکن پارلیمنٹ نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس وقت کہ بھارت کے ہسپتالوں میں مائع آکسیجن، ونٹی لیٹرز، بی پاپس، آکسیجینیٹرز اور دیگر متعلقہ سامان کی کمی کا سامنا بھارتی رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ نے لکھا کہ میں پارلیمنٹ میں امرتسر کی نمائندگی کرتا ہوں جو کہ بین الاقوامی سرحد پر واقع ہے۔ اس کا سب سے قریبی آکسیجن پلانٹ (پانی پت) 350 کلومیٹر دور ہے ، یہ لاہور شہر سے صرف 50 کلومیٹر دوری پر ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ امرتسر کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی روزانہ کی ضرورت 30 ٹن ہے پنجاب کو الاٹ کیا گیا کوٹہ بہت ہی کم ہے اور سپلائی بھی قابل اعتبار نہیں ہے۔گرجیت سنگھ نے لکھا کہ امرتسر کو اس وقت آکسیجن پانی پت سے ٹرکوں کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے جو کہ قابل اعتبار نہیں۔ امرتسر میں موجود آکسیجن کے ذخائر پہلے سے ہی ختم ہو چکے ہیں اور ہم اس وقت اس ناقابل اعتبار سپلائی چین کے رحم و کرم پر ہیں۔ گرجیت سنگھ نے مؤقف اپنایا کہ موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ امداد کی تمام پیشکشوں کو قبول کی جائیں اور پاکستان سے آکسیجن کی خریدنے اور وہگہ اٹاری بارڈر سے سپلائی کے لیے تمام انتظامات کیے جائیں۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے مطابق میں موجودہ سیاسی اور سفارتی حالات سے باخبر ہوں لیکن اس طرح کی وبا اور قدرتی آفات کے دوران تمام اقوام کو مل جل کر اس مشترکہ دشمن (وبا) کو شکست دینا چاہیے۔سکھ رکن پارلیمان نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھا کہ آپ نے 550 ویں جنم دن کے موقع پر دنیا کو کرتارپور صاحب کوریڈور کا تحفہ دیا اور اب گرو تیغ بہادر صاحب کی 400 ویں سالگرہ پر آکسیجن کوریڈور ایک عظیم تحفہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…