نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کی ابترصورتحال کے باعث انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) بیڈز اور آکسیجن کی کمی کے ساتھ اسٹریچرز بھی کم پڑگئے۔سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ایک ہسپتال کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر بھارتی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی ابترصورتحال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔جھاڑکھنڈ میں اسٹریچر نہ ہونے پر
بزرگ کورونا مریض کو بائیک پر بٹھا کر وارڈ سے منتقل کیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اسٹریچر نہ ملنے پرتین نوجوانوں نے ایک بزرگ کورونا مریض کو بائیک پربٹھایا اور وارڈ سے لے گئے تاہم یہ واضح نہیں کہ ڈاکٹر نے کورونا مریض کو ڈسچارج کیا تھا یاکسی دوسرے ہسپتال منتقل کیا تھا۔دوسری جانبعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تین اقسام تیزی سے وائرس پھیلانے کا سبب ہوسکتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارت میں کورونا مریض ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں جو مسئلے کا سبب بن رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی گھر میں رہتے ہوئے بھی دیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے چار ہزار آکسیجن کنسنٹریٹرز بھجوانے کیلئے کام کررہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی تین اقسام تیزی سے وائرس پھیلانے کا سبب ہوسکتی ہیں تاہم بھارت میں حالیہ بڑے اجتماعات سمیت دیگر عوامل نے بھی کورونا وبا پھیلانے میں کردار اداکیا ہے۔