کرونا نے بھارت کا حلیہ ہی بدل دیا 22 لاشیں ایک ایمبولینس میں شمشان گھاٹ منتقل

27  اپریل‬‮  2021

نئی دہلی (آن لائن، این این آئی ) بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر اسپتالوں پر شدید دباوبڑھ گیا ۔ مہاراشٹر کے ایک علاقے میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مرنے والے 22 افراد کی لاشوں کو ایک ہی ایمبولینس میں ڈال کر آخری رسومات کے لیے اسپتال سے شمشان گھاٹ منتقل کیا گیا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق

بھارتی شہر سورت کے اسپتالوں میں بھی آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے آکسیجن کی سپلائی بحال نہ ہونے تک نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔بھارتی شہر پٹیالہ کے سول اسپتال میں لاشوں کو رکھنے کے لیے مردہ خانے میں جگہ کم پڑ گئی ہے جبکہ پارکنگ میں کھڑی ایمبولینسز میں لاشوں کو رکھا گیا۔دوسری جانب کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر کرناٹکا میں 14 روز کے لیے لاک ڈاون اور آسام میں یکم مئی تک رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے بہت تیز رفتار پھیلا اور مسلسل ریکارڈ تعداد میں انسانی ہلاکتوں کے باعث سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف بِپِن راوت نے اعلان کیا کہ فوج کے پینشن یافتہ اہلکاروں کو ہسپتالوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فوج کے پاس موجود آکسیجن کے ذخائر بھی سول استعمال کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔ ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی والے بھارت میں گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ تین لاکھ سے زائد نئی کورونا انفیکشنز ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ ملکی ہسپتالوں کو انتہائی حد تک دبا ئوکا سامنا ہے اور وہاں آکسیجن اور ادویات کی بھی شدید قلت ہے۔ جرمنی اور پاکستان سمیت کئی ممالک بھارت کو مدد کی پیشکش کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…