نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن) بھارت کے نامور صحافی اشیش سنگھ نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے نبرد آزما ان کے اہل خانہ کے لیے داتا دربار پر خصوصی دعا کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ برائے کرم داتا دربار جاکر ان کی اہلیہ اور کورونا میں مبتلا دیگر مریضوں
کے لیے خصوصی دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی داتا دربار جاکر ان کا یہ کام کرنے کے لیے راضی ہے تو وہ دعا کے لیے مزید مریضوں کے نام بھی بھیج دیں گے۔ بھارتی صحافی نے لکھا کہ اگر کوئی ان کا یہ کام کرتا ہے تو اس کے شکر گزار رہیں گے۔ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ پاکستان سے داتا دربار میں خصوصی دعا کا انتظام کروانے والوں کا شکریہ، انہوں نے کہا کہ داتا صاحب پر پورا یقین ہے وہ ضرور کرم کریں گے۔دوسری جانب کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے بعد برطانیہ کی بھیجی گئی امداد بھارت پہنچ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے سنگین حالات سے نمٹنے کے لیے بھیجی گئی امداد بھارت پہنچ گئی ہے۔برطانیہ کی جانب سے بھارت کو بھیجی گئی امداد کی پہلی کھیپ میں 100 وینٹیلیٹرز، 95 آکسیجن سلنڈرز اور ضروری ادویات شامل ہیں۔
ایک روز قبل برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ بھارت کو 600 طبی آلات بطور امداد بھیجیں گے جن میں 300 سے زائد آکسیجن سلنڈرز شامل ہیں۔ واضع رہے بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں یومیہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے۔
Can anyone of my friends please pay an obeisance at Data Darbaar Today for my wife Shuchika,myself and my friends suffering from Covid please @AmbreenFatimaAA @ghulamabbasshah @irzakhaan @omar_quraishi Shall be very grateful ?? I shall send the names once you please respond ?
— Ashish K Singh (ABP News) (@AshishSinghLIVE) April 26, 2021