جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

بھارت میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر سرِ عام سزا دینے کا عمل شروع، ویڈیو وائرل

datetime 26  اپریل‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی )بھارتی ریاست مہاشٹرا کی پولیس نے کرونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سرعام سزا دینا شروع کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا کی بگڑتی صورت حال کے بعد زیادہ متاثر ہونے والی ریاست کی حکومتوں نے سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ مہارشٹرا کی ریاست بھی ان ریاستوں میں شامل ہیں

جہاں صورت حال گھمبیر ہوچکی ہے۔ریاست مہارشٹرا کی حکومت نے تمام علاقوں میں سخت لاک ڈان کے نفاذ کے ساتھ رات کے وقت کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ مقامی حکومت نے لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سرعام سزا دینے کا اختیار پولیس کو تفویض کردیا۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو ریاست مہاشٹرا کے علاقے مندسور کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گشت کے دوران سڑک پر گھومنے والے افراد کی پھینٹی لگائی اور انہیں سڑک پر روک کر سزائیں بھی دیں۔پولیس اہلکاروں نے سڑک پر گھومنے والے افراد کا تعاقب کیا اور ان کی باز پرس بھی کی۔ جن لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنے کی کوئی مناسب وجہ بیان نہیں کی تو انہیں سڑک پر اٹھک بیٹھک اور مرغا بنانے کی سزا دی گئی۔اہلکاروں نے سزا دینے کے کچھ دیر بعد نوجوانوں کو تاکید کر کے چھوڑا کے اب وہ گھروں میں جاکر بیٹھیں اور لاک ڈان کی خلاف ورزی نہ کریں۔ ھارتی ریاست مہاشٹرا کی پولیس نے کرونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سرعام سزا دینا شروع کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا کی بگڑتی صورت حال کے بعد زیادہ متاثر ہونے والی ریاست کی حکومتوں نے سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…