منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

قاسم سلیمانی مجھ سے بااثر،میرے غیرملکی دوروں پر شرائط عائد کرتے تھے ایرانی وزیرخارجہ کی ریکارڈنگ لیک

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ایک آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت خارجہ میں وہ برائے نام وزیر خارجہ ہیں۔خارجہ پالیسی میں ان کا کردار صفر ہے۔ ان کا یہ انٹرویو موجودہ حکومت کے اختتام کے بعد نشر کیا جائے گا۔میڈیاریورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کے حامی اقتصادی تجزیہ نگار سعید لیلاز کو دیے گیے تین گھنٹے

کے انٹرویو میں جواد ظریف نے کہا کہ وزارت خارجہ کے زیادہ تر ڈھانچے سیکیورٹی امور سے متعلق ہیں۔جواد ظریف نے یہ انٹرویو گذشتہ مارچ میں ریکارڈ کرایا تھا۔ انہوں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے بارے میں اپنے تعلق کے بارے میںکہا کہ میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری طرح انجام نہیں دے سکا۔ سلیمانی سفارت کاری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے تھے۔ جواد ظریف کا کہناتھا کہ میں جب شام یا دوسرے امور پر مذاکرات کیلیے روانہ ہوتا تو سلیمانی مجھ پر شرائط عاید کرتے۔ میں انہیں اپنی ضروریات اور سفارتی تقاضوں کے بارے میں انہیں قائل نہیں کر سکتا تھا۔ایران انٹرنیشنل کو حاصل ہونے والے اس انٹرویو میں جواد ظریف لیلاز سے کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ وہ انٹرویو کا ایک حصہ کسی صورت میں نشر نہ کریں۔ایرانی فوج اور سفارت کاروں کے درمیان اختلافات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ سفارتی امور سفارت کاروں کو سونپ دینے چاہئیں مگر ایرانی رجیم کے نزدیک جنگ کا محاذ زیادہ اہم ہے۔ایرانی پالیسیوں کے حوالے سے فوج اور سفارتی

شعبے کے درمیان تعلقات کے بارے میںجواد ظریف نے کہا کہ ہم نے جوہری معاہدے کے بعد کثیر مقدار میں پیسہ خرچ کیا تاکہ ہم اپنی فیلڈ وار کے آپریشیزن کو آگے بڑھا سکیں۔قاسم سلیمانی کے اثرو نفوذ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جون 2016 کو ایران فضائی کمپنی ہماپر فضائی سروس پر عاید کی گئی پابندی کے خاتمے کے بعد اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ جان

کیری نے خبردار کیا تھا کہ پابندیوں کے بعد شام اور ایران کیدرمیان پروازوں میں چھ گنا اضافہ ہو گیا تھا۔اس وقت کے ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ عباس اخوندی نے کہا تھا کہ ایرانی فضائی کمپنی ھمااورماھان کو قاسم سلیمانی کی طرف سے دباو کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ شام کے لیے زیادہ پروازیں چلا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…