پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیابھر میں کورونا کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز،ساڑھے 12 ہزارہلاکتیں رپورٹ جانتے ہیں پہلے نمبر پر کون سا ملک ہے؟

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے ساڑھے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 70 لاکھ 82 ہزار 658 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 31 لاکھ 13 ہزار 43 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1

کروڑ 92 لاکھ 46 ہزار 490 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 303 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 47 لاکھ 23 ہزار 125 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 85 ہزار 880 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 89 ہزار 653 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 63 ہزار 899 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 944 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 53 لاکھ 39 ہزار 874 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے

1 لاکھ 92 ہزار 311 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار 172 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 89 ہزار 609 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے

متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 43 لاکھ 8 ہزار 215 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 2 ہزار 713 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 54 لاکھ 73ہزار 579 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 7 ہزار 900 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 53 ہزار 789 ہو

چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 38 ہزار 11 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 45 لاکھ 91 ہزار 416 ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 417 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 3 ہزار 170 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 21 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 39 لاکھ 49 ہزار 517

ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 77 ہزار 591 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 68 ہزار 617 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 82 ہزار 194 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 32 لاکھ 86 ہزار 187 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں

کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 887 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار 263 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 588 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر

رکی ہوئی ہے۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا

وائرس کے مزید 5 ہزار 611 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 324 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس

کے مزید 55 ہزار 128 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 88 ہزار 698 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 826 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 89 ہزار 812 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…