منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ نے بی 52جنگی طیارے خلیج میں بھیج دیے

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکا خلیج میں اپنے دوبی52بمبارطیارے بھیج رہا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بی 52s آپریشن کے علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئزن ہاورطیارہ بردار جہاز افغانستان سے فوجیوں کے انخلا میں مدد کے لیے وہاں موجود رہے گا۔امریکی ٹی وی کے

مطابق ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی افواج کے تحفظ کے کام کی قیادت کرے گا۔نجی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی امریکی افواج مرکزی علاقے کی طرف جارہی ہیں۔ان ذرائع نے تصدیق کی کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز “آئزن ہاور” اب اس مشن کی مدد میں بحیرہ عرب خطے میں ہے اور یہ کہ اس مشن کی مدد میں بی 52s فضا میں اڑ رہے ہیں۔پندرہ اپریل کو امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلیویژن خطاب میں اعلان کیا کہ امریکا افغانستان سے فوج کی جلد واپسی شروع کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہو اور امریکی افواج کو وطن واپس لایا جائے۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں فوجی مداخلت کے بعد سے اب تک 2300 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور اس ملک میں امریکی فوج کی موجودگی پر امریکا کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔  امریکا خلیج میں اپنے دوبی52بمبارطیارے بھیج رہا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بی 52s آپریشن کے علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئزن ہاورطیارہ بردار جہاز افغانستان سے فوجیوں کے انخلا میں مدد کے لیے وہاں موجود رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…