جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گھروالوں کا کرونا کے ڈر سے میتوں کو ہاتھ لگانے سے انکار 2 مسلمانوں نے 60 سے زائد ہندوئوں کی آخری رسومات ادا کر دیں

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)بھارت میں کئی لوگوں نے کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے اپنے ہی پیاروں کی آخری رسومات میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔ لیکن بھوپال میں موجود دو مسلمانوں نے انسانیت اور جذبہ خیر سگالی کے تحت ایسے 60 سے زائد ہندوئوں کو شمشان گھاٹ لے جا کر ان کی آخری رسومات ادا کیں جن کے

اہل خانہ نے کورونا کے ڈر کی وجہ سے انہیں بے یار و مدد گار چھوڑ دیا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دانش صدیقی اور صدام قریشی نامی دو مسلمان نوجوانوں نے کورونا کی دوسری لہر کے آغاز سے اب تک کورونا سے متاثر ہو کر جان سے ہاتھ دھونے والے 60 سے زائد ہندوئوں کی آخری رسومات ادا کیں۔دونوں نوجوان روزے میں ہونے کے باوجود انسانیت کے ناطے یہ کام انجام دیتے رہے۔ مرنے والوں میں کچھ لوگ ایسے تھے جن کے اہل خانہ نے صرف اس لیے ان کی آخری رسومات ادا نہیں کیں کہ کہیں ان کو بھی کورونا نہ ہو جائے جبکہ کچھ ہندوئوں کے اہل خانہ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے شمشان گھاٹ اور دیگر قوانین کی وجہ سے آخری رسومات میں حصہ نہیں لے سکے۔اس حوالے سے جب ان دونوں نوجوانوں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ دھرم سے اوپر انسانیت ہے۔دوسری جانب بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 46 ہزار 786 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

جبکہ اور 2624 اموات ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ اموات ایک لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 46 ہزار 786 کیسز

رپورٹ ہوئے اور 2624 اموات ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ اموات ایک لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہیں۔ گزشتہ 5 روز کے دوران دارالحکومت نئی دہلی کے تمام اسپتالوں کے آئی سی یو مکمل طور پر بھر

چکے ہیں جب کہ اسپتال حکام کا بتانا ہے کہ کچھ تشویشناک مریضوں کو فی منٹ 40 سے 50 لیٹر آکسیجن کی ضرورت ہے۔ نئی دہلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن سپلائی نہ ملنے سے 20 مریض انتقال کرگئے جب کہ امرتسر میں بھی آکسیجن کی قلت سے گزشتہ 48 گھنٹوں

میں 5 مریض جان سے گئے۔مریضوں کے لیے آکسیجن سپلائی یقینی بنانے کے لیے ریاست اترپردیش میں ٹرین کے ذریعے 30 ہزار لیٹر آکسیجن منگوائی گئی ہے۔اس کے علاوہ بھارتی شہر بنگلورو میں کورونا میں مبتلا 61 سالہ شخص نے اسپتال میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی ریاست کرناٹکا کی حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے ویک اینڈ لاک ڈائون نافذ کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…