پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

اقامہ ہولڈرز 72 گھنٹے کے اندر سعودی عرب واپس آ جائیں، سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ +این این آئی)سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں، سعودی سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور اقامہ ہولڈرز کو 72 گھنٹے کے اندر سعودی عرب واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

کردیا تاہم پاکستان سمیت 20 ممالک کو پروازوں کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کورونا کے باعث معطل اپنا بین الاقوامی فضائی آپریشن 17 مئی سے بحال کرے گا تاہم سعودی حکام نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بحالی میں 20 ممالک پر پابندی برقرار رکھی ہے جو کورونا کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے۔ جن 20 ممالک کو سعودی عرب میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی ہے ان میں ارجنٹینا، متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پاکستان، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت اور جاپان شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق 20 ممالک کی فہرست میں شامل ملکوں کے غیر شہری، سفارتی عملے، میڈیکل پریکٹشنرز اور ان کے اہلخانہ کو بھی 13 فروری سے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔اس کے علاوہ اس پابندی کا اطلاق سعودی عرب آنے والے ایسے مسافروں پر بھی ہوگا جنہوں نے ایسے ممنوعہ ممالک کا سفر کیا ہوگا جن سے واپسی پر سعودی عرب میں داخلے کے لیے 14 دن قبل درخواست دینا ہوتی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ روز کورونا سے 12 اموات ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6858 ہوگئی ہے جب کہ ایک ہزار 28 نئے کیسز سامنے آنے سے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔سعودی حکام کے مطابق نئے کیسز میں سے 431 کا تعلق ریاض، 220 کا مکہ، 157 کا مشرقی صوبے اور 45 کا مدینہ شہر سے ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…