ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں کھانے کا سامان لانے کی اجازت دینے کا مطالبہ

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین میں آباد یہودی دہشت گردوں کی ایک نمائندہ تنظیم ٹمپل مائونٹ ورثہ نے اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماہ صیام میں مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والے یہودی آباد کاروں کو اپنے ساتھ کھانے پینے کے سامان کے صندوق لے جانے کی اجازت فراہم کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹمپل مائونٹ گروپ کے ڈائریکٹر ٹومی نیزانی نے

ایک بیان میں کہا کہ یہودی آبادکاروں کو حرم قدسی میں تلمودی تعلیمات کے مطابق عبادت کیلیے داخلے کی اجازت دینا کافی نہیں۔ ہمیں وہاں پر کھانے پینے کا سامان ساتھ لے جانے اور مسجد کیاندر بیٹھ کر کھانے پینے کی اجازت دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہودیوں کو مسجد اقصی میں کھانے پینے کی اشیا لے جانے کی اجازت دینے سے ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار ہوگی۔خیال رہے کہ یہودی انتہا پسند لیڈر عکیفا یوئیل یو ٹمپل مائونٹ گروپ کا طلبا ونگ ہے جمعرات کو یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی میں داخل ہوا۔ وہ اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیا بھی لایا تھا۔ اس نے مسجد اقصی کے مشرقی حصے میں یہودی آباد کاروں کی کھانے پینے میں مصروفیت کی ایک تصویر بھی فیس بک پر شائع کی۔یہودی آبادکاروں کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب 28 رمضان المبارک کو یوم القدس کے موقعے پر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد قبلہ میں جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…